گدوال میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

گدوال۔/30اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر پنچایت راج جوپلی کرشنا راؤ نے ضلع جوگولمبا گدوال کے حلقہ اسمبلی عالم پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے عالم پور منڈل میں نئے تحصیلدار آفس کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں وہ اس منڈل میں نوتعمیر شدہ ویٹرنری ہاسپٹل کا بھی ربن کاٹتے ہوئے افتتاح کیا۔ اس منڈل میں ایم ڈی او آفس جو کہ ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوگی کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ سب رجسٹرار آفس جوکہ 40لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہوگی کے کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ حلقہ اسمبلی گدوال کے نئے منڈل کانسی مانی روڈی پہنچ کر وہاں پر نئے آفسوں کا افتتاح کیا اور ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت متعدد نئے منڈلوں و ضلعوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے عوام کو سرکاری کاموں کے جلدی انجام پانے کیلئے مواقع فراہم کرتے ہوئے عوام کو راحت فراہم کی جس سے عوام میں خوشحالی کی لہر دوڑ گئی۔