گدوال ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی گدوال محترمہ ڈی کے ارونا نے گدوال کا دورہ کرتے ہوئے گدوال منڈل کے مختلف مواضعات میں لاکھوں روپیوں کے متعدد کاموں کا افتتاح کیا گدوال منڈل کے موضع چنگون پلی میں چار لاکھ روپیوں کے لاگت سے تعمیر ہونے والے سی سی روڈ کاموں کا آغاز کروایا ۔ بعدازاں موضوع چنگون پلی میں سی سی روڈ تعمیر کا افتتاح کیا ‘کمیونٹی ہال کے کیلئے سنگ بنیاد رکھا جو کہ چار لاکھ روپیوں سے تعمیر ہوگا ۔ بعدازاں موضع وینکم پیٹ میں سی سی روڈ کے کاموں کا آغاز کیا جو کہ چار لاکھ روپئے لاگت سے تعمیر ہوگی ۔ بعدازاں موضع لتی پور میں چھ لاکھ روپیوں سے واٹر پائپ لائنوں کا کاموں کا افتتاح کیا اور کہا کہ وہ حلقہ اسمبلی گدوال کی ترقی لئے ہمیشہ سرگرم رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کاموں کیلئے رقم ایم ایل اے فنڈ سے منظور شدہ بیس لاکھ روپیوں سے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد ان منظور شدہ کاموں کو جلد از جلد تکمیل کریں۔ ان کے ساتھ سابق مارکٹ کمیٹی صدر گڈم کرشنا ریڈی کوآپشن ممبر امتیاز اور ٹاؤن کانگریس پریسڈنٹ عبدالسلام شامل تھے ۔