گدوال میں باپ کیلئے بیٹے کی گھر گھر مہم

گدوال۔/14نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گدوال اسمبلی حلقہ ٹی آر ایس امیدوار بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی کے فرزند سائی ساکیت ریڈی نے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے اپنے والد کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے تیزی سے مہم کا آغاز کردیا اور گدوال حلقہ میں گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرکے ٹی آر ایس حکومت نے کئی کارناموں کو انجام دیا ہے۔ عوام اور بالخصوص غریب طبقہ ان کارناموں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔ ان کے ہمراہ وینکٹیا، روی، راجو کے علاوہ سینکڑوں نوجوان اور کارکن موجود تھے۔

گدوال میں گاڑیوں کی تنقیح
گدوا۔/14نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر گدوال میں ضلع ایس پی مسٹر کے پی لکشمی نائک کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے ایروالی چوراہا پر گاڑیوں کی تنقیح کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ تلنگانہ سے قریب پڑوسی ریاست ہے اور اس کے علاوہ یہ اہم شاہراہ بالکل قریب آندھرا پردیش سے جاملتی ہے۔