گدوال /14 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گدوال تحصیل آفس کے روبرو آج آشا ورکرس کا احتجاج 14 واں دن میں داخل ہوا ہے ۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو قائدین نے دھرنا پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے آشا ورکرس کے مسائل کے جلد از جلد یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔ سی آئی ٹی یو قائد گوپال نے کہا کہ ریاستی حکومت آشا ورکرس کے اہم اور دیرانہ مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ 13 دنوں سے یہاں بارش دھول دھوپ سردی ہر طرح کی ماحول میں بیٹھے اپنے مسائل کو قانونی دائرے میں رکھ کر مطالبات کر رہے ہیں ۔ اس وقت تک بیٹھے رہیں گے جب کہ ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا ۔ بعد از آشا ورکرس نے احتجاج جاروب کشی کرتے ہوئے نعرے لگائے اور اپنے مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر آشا ورکرس منڈل لیڈ سرسوتی شانتاکماری ریشما شمیم رادھا ، بھاگیہ اور دیگر موجود تھے ۔