گدوال۔/9جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گدوال کے حلقہ گٹو منڈل میں بس اسٹانڈ کے روبرو نصف شب کے موقع پر اچانک آگ لگ جانے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب بس اسٹانڈ کے روبرو 5 دکانات کو اچانک نصف شب میں آگ لگ گئی۔ تقریباً دو لاکھ 50 ہزار روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ بعد ازاں اطلاع ملتے ہی مسٹر کرشنا موہن ریڈی رکن اسمبلی گدوال نے ان دوکانداروں کے مالکین سے ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کی۔ ان کے ہمراہ سرکل انسپکٹر ہنومنتو موجود تھے۔ رکن اسمبلی مسٹر کرشنا موہن ریڈی گدوال نے سرکل انسپکٹر سے کہا کہ اس آتشزدگی کے واقعہ میں ملوث رہنے والے افراد کا پتہ چلاکر ان کو گرفتار کیا جائے۔ ان دوکانات کے متاثرین کو رکن اسمبلی مسٹر کرشنا موہن ریڈی نے فی کس دوکاندار کے مالک 5 ہزار روپئے نقد رقم کے حساب سے 5 دوکانداروں کو 25 ہزار روپئے تقسیم کئے۔