گجویل میں پارلیمانی الیکشن کے کاموں کا جائزہ

٭گجویل۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک حلقہ پارلیمان کے ضمنی چناؤ کو حلقہ اسمبلی گجویل جو کہ حلقہ میدک پارلیمانی سے مربوط ہے اس حلقہ میں پُرامن رائے دہی کروانے کے اقدامات جاری ہیں۔ یہ بات حلقہ اسمبلی گجویل الیکشن عہدیدار مسٹر ہنمنت راؤ نے آج مستقر گجویل کے مقامی تحصیل دفتر میں جاری انتخابات کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ گجویل میں بنائے گئے پولنگ بوتھ سنٹروں کی نشاندہی کرنے کے علاوہ انتخابات کے دن رائے دہندوں کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کو بہ آسانی بنانے کے متعلقہ عہدیدار سرگرم رہیں گے۔