سدی پیٹ /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاستی ورکنگ جرنلسٹ یونین ضلع میدک پہلا مختصر اجلاس عام گجویل میں مورخہ 7 اکٹوبر بروز منگل بمقام وی لکشماریڈی پرگنیہ گارڈن منعقد ہوگا ۔ صدر پریس کلب سدی پیٹ مسٹر کے رنگاچاری اور تلنگانہ پریس اکییڈیمی نونامزد رکن مسٹر کے انجیا نے پریس کلب میں منعقدہ صحافیوں کے اجلاس میں بتایا ۔ اس موقع پر پہلا اجلاس عام کے تشہیری ورقیوں ( پمفلٹ ) اجرائی عمل میں آئی ۔ ریاستی وزراء مسٹر ٹی ہریش راؤ ڈپٹی اسپیکر شریمتی پدما دیویندر ریڈی ، ایم پی ایز ضلع میدک کے بی بی پاٹل کوتہ پربھاکر ریڈی اور ریاستی و مرکزی جرنلسٹ یونین کے عہدیدار شرکت کریں گے ۔ نائب صدر پردیش کلب سدی پیٹ مسٹر فیاض حفیظ نے ضلع کے صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت کریت ہوئے جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔