گجویل حلقہ میں کسانوں کو قرض کی فراہمی کے اقدامات

گجویل 23 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ سال ناکافی بارش کے سبب کسانوں کی مختلف فصلوں میں نقصانات کی بناء دوسری فصل (ربیع) اُگانے کے لئے کسانوں کو مزید قرض فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات ضلع میدک کوآپریٹیو بینک چیرمین مسٹر سی دیویندر ریڈی حلقہ اسمبلی گجویل کے کونڈہ پاک منڈل مستقر میں ایک بے روزگار نوجوان کنٹیا کو کونڈہ پاک (پی اے سی ایس) کے اشتراک سے منظور شدہ رقمی آٹو خریدی کیلئے تین لاکھ چالیس ہزار کا چیک حوالہ کرنے کی بات بتائی۔ مسٹر دیویندر ریڈی نے کہاکہ ریاستی ٹی آر ایس حکومت ہر فرد کو زندگی کے شعبہ حیات میں لانے کے علاوہ خوشحال زندگی بسر کرنے کے لئے کمربستہ ہوکر کام کررہی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مقامی سرپنچ رام کرشنا ریڈی، معاون اراکین کے علاوہ دیہی عوام موجود تھے۔