گجویل 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہفتہ لائبریری کے آغاز کے آج پانچویں روز مستقر گجویل کی برانچ لائبریری میں چھٹویں تا ساتویں جماعت کے طلبہ کے لئے بیت بازی کا اہتمام کیا گیا جس میں مستقر گجویل کے خانگی اور سرکاری اسکولی طلبہ کی 50 سے بھی زیادہ طلبہ نے حصہ لیا۔