احمد آباد 14اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے 7 لوک سبھا امیدوار کو صرف 10 روپئے انتخابی عطیہ حاصل ہوئے ہیں۔ پارٹی کے سرکاری ویب سائیٹ کے بموجب دیگر امیدوار انتخابی عطیہ جات میں صرف دہائی کے عدد تک رقم حاصل کرسکیں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے 24 امیدوار لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 21 امیدواروں کو انتخابی خرچ کیلئے دستیاب رقم کی تفصیلات پارٹی کے ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ہے گجرات میں تمام امیدواروں کو دستیاب رقم بحیثیت مجموعی 1 لاکھ 31 ہزار روپئے ہے۔پارٹی حاصل ہونے والے عطیوں کا مکمل حساب رکھ رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے چھوٹا اودے پور کے امیدوار ارجن رتھوا نے کہا کہ انہیں صرف 10 روپئے چندہ ملا ہے ۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان ہرشل نائک نے تاہم فنڈس کی قلت کی تردید کی ہے ۔اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے پاس کارکن بھی نہیں ہیں جو گھوم کر چندے جمع کرسکے ۔ کانگریس اور بی جے پی کے پاس تنخواہ دار کارکن ہیں جو چندے جمع کرتے ہیں۔ اس پس منظر میں پارٹی کو فنڈس کی قلت درپیش ہے تاہم یقین ہے کہ ووٹ کی قلت درپیش نہیں ہوگی۔