احمد آباد ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے وزیر برائے آبی وسائل بابو بوخیریا کو راحت رسانی کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے آج پور بندر سیشن کی عدالت کے حکم التواء کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس ایس جی شاہ نے حکم التواء پر نظرثانی کی درخواست جو سماجی کارکن دلیپ کٹاریہ نے پیش کی تھی، مسترد کردی۔ ان کے وکیل بی ایم منگوکیا نے کہا کہ وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے تحت کی عدالت کے حکم کو چیلنج نہیں کیا کیونکہ سرکاری عہدیداروں کا بوخیریا سے خفیہ گٹھ جوڑ ہے۔