گجرات کے سابق چیف سکریٹری اچل کمار جیوتی الیکشن کمشنر مقرر

نئی دہلی 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سابق چیف سکریٹری گجرات اچل کمار جیوتی جو نریندر مودی کے چیف منسٹر گجرات رہنے کے دوران ریاستی چیف سکریٹری تھے آج الیکشن کمشنر کے عہدہ پر مقرر کئے گئے ۔ اس طرح تین رکنی محکمہ کی دو مخلوعہ جائیدادوں میں سے ایک پُر ہوگئی ۔ جیوتی کا تقرر جو جنوری 2013 میں سرگرم خدمات سے سبکدوش ہوئے تھے الیکشن کمشنر مقرر کئے گئے ۔ ان کی معیاد کا آغاز عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کی تاریخ سے ہوگا ۔جس کی معیاد تین سال ہیںجبکہ وہ 65 سال کے ہوجائیں گے ۔