گجرات کو آج ممبئی کے سخت چیلنچ کا سامنا

راجکوٹ28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل10 کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں روشن رکھنے کے لئے کھیل رہی گجرات لائنز کو بنگلور کو اسی کے میدان پر شکست دینے کے بعد اعتماد ملا ہے لیکن اس کے پاس اب باقی میچوں میں کامیابی درج کرنے اور رن ریٹ بہتر کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے اور جدول میں دوسرے نمبر کی ممبئی انڈینس کے خلاف بھی کل اپنے گھریلو میچ میں یہی تیزی دکھانی ہوگی۔گجرات جہاں ایک وقت جدول کے سب سے آخری نمبر پر پہنچ گئی تھی تو بنگلور کے خلاف گزشتہ میچ میں اس نے کافی رفتار کے ساتھ 14 واں اوور مکمل ہونے سے پہلے ہی سات وکٹ سے میچ جیت لیا اور دومقامات کی چھلانگ لگا کر چھٹے مقام  پر آ گئی۔دراصل یہ گجرات کی حکمت عملی کا حصہ بھی تھا کیونکہ اب اسے باقی میچ جیتنے کے ساتھ اپنے رن ریٹ کو بھی بلند رکھنا لازمی ہو گیا ہے ۔اس سے پہلے کے میچوں میں اچھی بیٹنگ کے باوجود میچ گنوا بیٹھی۔ سریش رینا کی ٹیم آٹھ میں سے اب تک تین ہی میچ جیت سکی ہے جبکہ ممبئی آٹھ میں چھ جیتنے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے اتنے ہی میچ جیت کر کولکتہ اس سے آگے نمبر ون ہے اور فی الحال سب سے اوپر دو مقامات کے لئے انہی دونوں ٹیموں میں مقابلہ دکھائی دے رہا ہے ۔گجرات نے اگرچہ جہاں پچھلا میچ جیتا ہے تو وہیں پونے نے ممبئی کو فتح کی پٹری سے اتار دیا تھا۔ لیکن اس سے اس کی حالت پر کچھ خاص اثر نہیں پڑا ہے اور وہ اب بھی کافی مضبوط موقف میں ہے ۔لیکن یہ طے ہے کہ دو مرتبہ کی چمپئن روہت شرما کی ٹیم اب واپسی کو لے کر بے قرار ہے اور گجرات پر دباؤ بنانے کی حکمت عملی کے ساتھ کھیلے گی۔بنگلور کے خلاف گجرات نے گیند اور بلے سے متوازن کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کی بدولت وہ جیت درج کر سکی۔مخالف ٹیم بنگلور کو 134 پر روکنے اور کم رنز لٹاکر گیند بازوں نے اہم کردار ادا کیا جس میں اینڈریو ٹائی ایک بار پھر اہم ثابت ہوئے جنہوں نے چار اوور میں صرف 12 رن پر تین وکٹ نکالے ۔