احمدآباد ۔ 27 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)حالیہ لوک سبھا انتخابات میں جس میں تمام 26 کانگریس امیدواروں کو ناکامی ہوئی ، پارٹی کے ناقص مظاہرے کے پس پردہ وجوہات پر غور و خوض کرتے ہوئے داخلی کمزوریوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے گجرات کانگریس نے دو روزہ چنتن شیویر (احتسابی اجلاس ) کا یہاں کل سے اہتمام کیا ہے ۔ آج یہ اعلان کرتے ہوئے صدر گجرات پردیش کانگریس کمیٹی ارجن مودھ وادیا نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد گجرات میں کانگریس کی داخلی تنظیم کو مضبوط بنانا ہے ۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو روزہ اجلاس 28 اور 29 جون کو یہاں منعقد کیا جارہا ہے جس میں تمام سینئر پارٹی قائدین ، موجودہ ایم ایل ایز ، ڈسٹرکٹ اور سٹی صدور و دیگر شریک ہوں گے ۔