گجرات کامیابی کے بعد … اب احمد پٹیل کے داماد کو شکنجے میں لینے ای ڈی کی تیاری

نئی دہلی۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے داماد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی نظروں میں آگئے ہیں اور جلدی ہی ای ڈی انہیں اپنے شکنجے میں لینے کی تیاری میں مصروف ہے۔ جیسا کہ ان پر ایک گجراتی کمپنی سندیسرا گروپ، جس پر ٹیکس میں چوری اور بینک قرض، منی لانڈرنگ کے ساتھ رقمی لین دین کے الزامات ہیں، سندیسرا گروپ کے ملازم سنیل یادو نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے داخل کئے گئے اپنے حلف نامہ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کا داماد کا تعلق مذکورہ گروپ کے ساتھ ہے جو وقتاً فوقتاً دہلی سے رقمی لین دین کرتا رہا ہے۔ حلف نامہ کے مطابق سنیل یادو جو سندیسرا گروپ کمپنی میں ڈائریکٹر ہے، کا دہلی کمپنی چیتن سندیسرا کے بزنسمین گگن دھون اکثر و بیشتر احمد پٹیل کے داماد کے پاس رقم سے بھرے ہوئے بیاگس کے ساتھ آتے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کے رقمی ادائیگی کے چار پانچ موقعوں پر وہ مذکورہ دونوں افراد کے ساتھ موجود تھے جنہوں نے رقم سے بھرے ہوئے بیاگس ان کے حوالے کئے۔ ان کے مطابق عموماً یہ رقم 15 لاکھ تا 20 لاکھ روپئے کے قریب ہوا کرتا تھا اور اکثر و بیشتر یہ رقم دہلی کے ایک پرانے آفس سے ودودرا میں موجود سندیسرا گروپ کو بھیجا جاتا تھا۔ ای ڈی کے مطابق مذکورہ گروپ کے ذریعہ تقریباً 200 بے نامی کمپنیز کے ذریعہ اس طرح کے رقمی لین دین کئے جاتے تھے جس میں دو کمپنیوں کے نام اسٹرلنگ بائیوٹیک لمیٹیڈ اور اسٹرلنگ انٹرنیشنل انٹرپرائزیز لمیٹیڈ بتائے گئے ہیں۔