گجرات میں قبل از وقت انتخابات کا امکان : کانگریس کا ادعا

احمد آباد ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آنندی بین پٹیل کی جانب سے چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے استعفی کی پیشکش کے بعد ریاستی کانگریس کے صدر بھرت سنہہ سولنکی نے آج ادعا کیا کہ ریاست میں قبل از وقت اسمبلی انتخابات کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ سولنکی نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ انتخابات کیلئے تیار ہوجائیں ۔ شیڈول کے مطابق گجرات میں آئندہ سال ڈسمبر میں انتخابات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو گجرات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ وہ یہاں مشکل ترین حالات کا شکار ہوگئی ہے ۔