گجرات میں قبل از وقت انتخابات خارج از امکان۔ چیف منسٹر

احمد آباد۔/3جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں قبل از وقت اسمبلی انتخابات کے بارے میں قیاس آرائی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر وجیء روپانی نے آج کہا ہے کہ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطاق جاریہ سال کے اواخر میں منعقد ہوں گے۔ یہاں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات منعقد کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات منعقد کروانے کی کوئی وجہ نظر نظر نہیں آتی اور میرا یہ ایقان ہے کہ مقررہ وقت ( شیڈول ) پر منعقد ہوں گے۔یہ افواہ کانگریس نے اپنے کارکنوں کو مصروف رکھنے کیلئے اڑائی ہے جبکہ صدر گجرات پردیش کانگریس بھرت سنہا سولنکی پارٹی کارکنوں سے اکثر و بیشتر یہ کہتے ہیں کہ انتخابات کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔

 

اکھلیش خیمہ نے
’سائیکل‘ پر دعویٰ کیا
نئی دہلی،3جنوری(سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے اکھیلیش خیمے نے الیکشن کمیشن سے مل کر پارٹی کے انتخابی نشان ”سائیکل” پر دعویٰ پیش کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ہی اصلی پارٹی ہیں۔اکھیلیش خیمہ کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو،نریش اگروال اورپارٹی کے نائب صدر کرنمے نندا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ تقریباً 20منٹ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ایس پی کے تمام کارکنان نے وزیراعلی اکھیلیش یادو کی قیادت میں اعتماد ظاہر کیا ہے اور انہیں اتفاق رائے سے پارٹی کا نیا صدر منتخب کیاگیا ہے ۔