گجرات میں راحت کاری کے امور انجام دینے والی ایجنسیاں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ائیر لفٹ کے ذریعہ بچانے کاکام کرتے ہوئے۔ ویڈیو

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں آسمانی قہرکی زد آکر تین لوگ ہلاک ایم ای ٹی محکمہ نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید موسلادھار بارش کا دیا انتباہ۔
گجرات:موسلادھاربارش نے ریاست کے مختلف حصوں میں نظام حیات کو مفلوج کردیا ہے‘ ریاست کے کئی مقامات پر سیلاب میں پھنسے دوسولوگوں کو راحت کاری ٹیم ( این ڈی آر ایف)‘ ائیر فورس اور دیگر راحت کاری ایجنسیوں نے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کاکام کیا ہے۔ ریاستی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر 6,200لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کاکام بھی کیاہے۔

این ڈی ٹی وی کی شائع خبر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے آسمانی قہر کی زد میں اکر تین لوگ اب تک ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایم ای ٹی محکمہ نے اگلے 48گھنٹوں تک موسلادھار بارش کا بھی انتباہ دیا ہے۔چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے راحت کاری کے متعلق حالات پر ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا۔چیف منسٹر نے کہاکہ ’’ سریند رنگر‘راج کوٹ‘ موربی ‘ امرولی‘جوناگڑ‘ گر سومناتھ ضلع میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ احمد آباد نارتھ گجرات کے تل منڈل میں بھی زوردار بارش ہے‘‘۔

انہو ں نے کہاکہ’’ اسٹیٹ ہائی ویز اور65سڑکیں بارش کی وجہہ سے تباہ ہوگئی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر کاکام شروع کردیاگیا ہے‘‘۔ راج کوٹ میونسپل کارپوریشن( آر ایم سی) کمشنر بی این پانی نے کہاکہ شہر کے ہاتھی خانے علاقے میں ایک دومنزلہ عمارت مہندم ہوگئی مگر اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

احمد آباد میں آسمانی قہر کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ این ڈی ٹی وی کی شائع خبر کے مطابق یہاں پر 100ایم ایم بارش پچھلے رات ریکارڈ کی گئی ہے۔ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کا عدم بہاؤ علاقے کو سیلاب میں تبدیل کردیا ہے