سورت3 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) عصمت دری کے الگ معاملے میں اپنے باپ آسارام باپو کی طرح گجرات کے لاجپور سنٹرل جیل میں بند سویں بھو مذہبی گرو نارائن سائیں نے آج کہا کہ گجرات کے عوام اس بار اسمبلی انتخابات میں تبدیلی چاہتے ہیں اور اس بار حکومت کانگریس کی بننا چاہئے۔ دسمبر 2013 سے یہاں جیل میں بند سائیں نے آج عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے مختصر بات چیت میں کہا ،’’گجرات میں عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی ہونی چاہئے۔‘‘ جب پوچھا گیا کہ آیا اس مرتبہ 22سال سے برسراقتدار بی جے پی کو ہٹاکر کانگریس کی حکومت بنے گی تو انہوں نے کہا،’بالکل‘۔