گجرات میں بی جے پی صدر کا بیٹا امتحان میں نقل کرتے ہوئے گرفتار

بھاونگر 29مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی ریاست گجرات میں بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو واگھانی کے بیٹے میت اگھانی کو کالج کے امتحان میں نقل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔مسٹر واگھانی کے بیٹے میت اپنے آبائی شہر بھاونگر کے سوامی وویکا نند کالج آف کمپیوٹر سائنسز میں بیچلر آف کمپیوٹر ایپلی کیشنز یعنی بی سی اے کے دوسرے سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔ وہ کل شام ایم جے کالج آف کامرس میں امتحان دیتے وقت مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ انہیں کالج کے پرنسپل کانجی بٹالیا نے پکڑا اور اس بات کی اطلاع بھاونگر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دی گئی۔