گاندھی نگر 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی خاتون ورکرس اور قائدین کی جانب سے 21 ڈسمبر سے دو روزہ نیشنل کنونشن کا انعقاد عمل میںلایا جا رہا ہے جس میں کئی مسائل پر غور کیا جائیگا ۔ امکان ہے کہ پارٹی کی آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر بطور خاص اس کنونشن میں تبادلہ خیال ہوگا ۔ پارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ کنونشن گاندھی نگر کے ایک کھلے میدان میں منعقد ہو رہا ہے ۔ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارامن کو جمعہ کے دن افتتاحی سشن کیلئے مدعو کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی 22 ڈسمبر کو اختتامی اجلاس میںشرکت کریں گے ۔ بی جے پی مہیلا مورچہ کی کی قومی صدر وجیا راحتکر نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی انہوں نے کہا کہ ہم نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں خاتون ورکرس کے رول کا جائزہ لینے کیلئے کئی اجلاس منعد کئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ایک روڈ میاپ تیار کیا جائے جس کے ذریعہ پارٹی کی خاتون ورکرس انتخابات میں اہم رول ادا کرسکیں اور پارٹی کو کامیابی دلانے کی جدوجہد کرسکیں۔