گاندھی نگر۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جسٹس ناناوتی کمیشن نے 2002ء کے گجرات فسادات کے بارے میں چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل کو اپنی قطعی رپورٹ پیش کردی۔ جسٹس ناناوتی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ رپورٹ داخل کی جاچکی ہے، تاہم انہوں نے رپورٹ کے مواد کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ کمیشن کے ارکان میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ریٹائرڈ ججس شامل تھے۔ گجرات فسادات 2002ء میں 1,000 سے زیادہ افراد جن میں سے بیشتر اقلیتی طبقہ کے تھے، ہلاک ہوگئے تھے۔ تحقیقات 12 سال سے زیادہ مدت کا جاری رہیں۔ گزشتہ ماہ جسٹس ناناوتی نے کہا تھا کہ 25 ویں توسیع حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، قطعی رپورٹ تیار ہے، شائع کی جارہی ہے اور چند ہی دنوں میں حکومت کو پیش کردی جائے گی۔ 2008ء میں تحقیقاتی کمیشن نے جزوی طور پر رپورٹ پیش کی تھی۔