گجرات بلدی انتخابات میں 45 فیصد رائے دہی

احمد آباد ۔ /22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مجلس بلدیہ گجرات کے انتخابات میں آج 45 فیصد رائے دہی ہوئی ۔ 6 بلدیات کی 568نشستوں کیلئے آج رائے دہی مقرر تھی جن میں سے زیادہ تر پٹیل برادری کے علاقہ میں تھیں ۔ یہ برادری اپنے حق رائے دہی سے استفادہ نہیں کرسکی کیونکہ ریاستی الیکشن کمیشن کی فہرست رائے دہندگان میں ان کے نام موجود نہیں تھے ۔ رائے دہی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ تاہم کئی رائے دہندوں نے شکایت کی کہ ان کے نام حذف کردیئے جانے کی وجہ سے وہ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ نہیں کرسکے ۔ رائے دہی کا آغاز 8 بجے صبح ہوا تھا جو شام 5 بجے اختتام پذیر ہوا ۔ احمد آباد ،سورت ، راجکوٹ ، وڈودرہ اور بھاؤ نگر کے علاقوں میں رائے دہی کی گئی۔