گجرات بلدی انتخابات میں کانگریس کا شاندار مظاہرہ

احمدآباد۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں 20 سال اقتدار سے دور رہنے کے بعد کانگریس نے دیہی علاقوں میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 31 ضلع پنچایتوں کے منجملہ 21 پر کامیابی حاصل کی جبکہ بی جے پی شہری علاقوں میں اپنا قبضہ برقرار رکھ پائی اور تمام 6 بلدی کارپوریشنس کے علاوہ 56 کے منجملہ 40 بلدیات پر سے اسے کامیابی ملی ۔بہار کے بعد گجرات میں کانگریس کی کامیابی بی جے پی حکومت کیلئے زبردست دھکہ سمجھی جارہی ہے۔ چیف منسٹر آنندی بین پٹیل کے پجارجی بلاک پنچایت میں بھی بی جے پی کو شکست ہوئی۔