نئی دہلی ۔ /28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مسلح فورسیس کے تقریباً 32 ہزار ارکان عملہ جیسے کہ سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے ارکان عملہ ریاستی پولیس کے 60 ہزار ارکان عملہ کے ساتھ امکان ہے کہ آئندہ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران انتظامات کئے تعینات کئے جائیں گے ۔ مرکزی مسلح فورسیس کی تقریباً 120 کمپنیاں الیکشن کمیشن کیلئے دستیاب ہیںتاکہ انہیں گجرات میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کیا جاسکے۔ صیانتی ارکان عملہ بیاچیس میں گجرات پہونچیں گے اور ان تمام کو انتخابی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق تعینات کیا جائے گا ۔ مرکزی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ مرکزی مسلح پولیس کی ایک کمپنی 100 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے ۔ علاوہ ازیں مرکزی پولیس کے ارکان عملہ اور 40 ہزار ریاستی پولیس کے ارکان بھی امکان ہے کہ گجرات انتخابات کے دوران ریاستی میں تعینات کئے جائیں گے ۔