گجرات انتخابات : میوانی کی کار پر حملہ ، بی جے پی پر الزام

احمد آباد ۔ /5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دلت قائد جگنیش میوانی نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے حامیوں نے ان کی کاروں کے قافلے پر حملہ کیا جبکہ وہ انتخابی مہم چلانے کیلئے جارہے تھے ۔ تاہم برسراقتدار بی جے پی نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ۔ 34 سالہ دلت قائد گجرات انتخابات میں ضلع بناس کنٹھا کی وڈگام نشست کیلئے آزاد امیدوار ہیں جبکہ انہیں کانگریس کی تائید حاصل ہے ۔

دادر میں پنڈال منہدم ، 3 زخمی
ممبئی ۔ /5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) موسلادھار بارش کی وجہ سے وسطی ممبئی کے شیواجی پارک دادر میں ایک پنڈال منہدم ہوگیا ۔ جہاں امبیڈکر کے ہزاروں پیرو جمع تھے۔ حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔