احمد آباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی اطلاع کے بموجب گجرات انتخابات کے پہلے مرحلہ کی انتخابی مہم آج شام اختتام پذیر ہوگئی ۔ گجرات اسمبلی انتخابات پہلے مرحلہ کی رائے دہی /9 ڈسمبر کو مقرر ہے ۔ یہاں کے اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن انڈین نیشنل کانگرنس اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی میں سخت مسابقت ہے ۔ راہول گاندھی کے جو کانگریس کے قومی نائب صدر تھے سونیا گاندھی کی جانشین کی حیثیت سے صدر کانگریس کا عہدہ سنبھالنے کے امکان کے پیش نظر انتخابی مہم میں مزید شدت پیدا ہوگئی ۔ کانگریس کی تمام اعلیٰ سطحی قیادت اور برسراقتدار بی جے پی کے تمام اعلیٰ سطحی قائدین ، مرکزی وزراء یہاں تک کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں کامیابی کیلئے اپنی تمام طاقت جھونک دی ہے ۔