نئی دہلی ۔ 29 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ اور گجرات کے مختلف حصوں اور راجستھان میں شدید بارش کے بعد 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور یہاں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ گجرات کے کئی علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے۔ یہاں پر شدیدبارش ہورہی ہے۔ فوج کو طلب کرلیا ہے اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو مصروف رکھا گیا ہے۔ بارش سے مربوط واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے چیف منسٹر آنندی بین پٹیل سے بات چیت کی ہے۔ اڈیشہ میں بھی شدید بارش ہورہی ہے۔ چیف منسٹر نوین پٹنائک نے عہدیداروں کو راحت کاری کے اقدامات کی ہدایت دی ہے ۔ راجستھان کے ضلع جالورمیں بھی بارش کی تباہ کاریوں سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں، یہاں پر بھی سیلاب جیسی صورتحال ہے۔