گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی دو دوست ہلاک

حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) چندا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک ٹو وہیلر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد اس پر سوار دو دوست ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ کرن کمار اور 43 سالہ وشنو مورتی متوطن محبوب نگر جو پیشہ سے خانگی سکیورٹی گارڈس ہیں، کل رات دیر گئے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد شراب نوشی کئے تھے اور موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ لنگم پلی علاقہ میں گاڑی کا توازن کھودینے کے بعد گاڑی روڈ ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔ دونوں کی برسرموقع موت واقع ہوگئی۔ پولیس چندا نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔