گاڑیوں سے ٹیکس وصولی نہ کیا جائے کے سی آر سے جگن کا مطالبہ

حیدرآباد 31 مارچ ( سیاست نیوز): صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے آندھرا پردیش کی گاڑیوں سے تلنگانہ میں داخلہ ٹیکس وصول کرنے کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرنے کا چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ۔ دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے کہا کہ آندھرا پردیش صرف سرحدی طور پر تقسیم ہوا ۔ دونوں ریاستوں کی زبان ، تہذیب ، ایک ہی ہے ۔ دونوں کے عوام کے ایک دوسرے سے قدیم رشتے ہیں ان کو برقرار رکھنا اس کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ ریاست تقسیم بل میں حیدرآباد کو آئندہ 10 سال تک دونوں ریاستوں کا مشترکہ صدر مقام بنایا گیا ہے ۔ لہذا چندر شیکھر راؤ آندھرا پردیش کی گاڑیوں کے داخلہ ٹیکس وصول کرنے کے فیصلے سے دستبردار ہوجائیں ۔ دونوں ریاستوں کے عوام ہزاروں کی تعداد میں سفر کرتے ہیں ۔ انہیں راحت فراہم کرنا دونوں حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔