حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) گاندھی ہسپتال کی ساتویں منزل سے ایک زیر علاج مریض نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ 40 سالہ شیو کمار متوطن مچھلی پٹنم تین دن قبل پیٹ کے عارضہ کے سبب دواخانہ میں شریک ہوا تھا ۔ شیو کمار کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا ۔اس نے کل رات دیر گئے اپنے وارڈ میں ہنگامہ آرائی کی تھی اور آج صبح ساتویں منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی جس کے سبب وہ برقر موقع ہلاک ہوگیا ۔ انسپکٹر چلکل گوڑہ مسٹرکے سرینواسلو نے بتایا کہ شیو کمار کی موت پر ایک مقدمہ درج کرلیاگیا اور بعد پوسٹ مارٹم کیس کی تحقیقات کی جائے گی۔