گاندھی ہاسپٹل میں کانسٹبل کا اقدام خودکشی؟

حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) گاندھی ہاسپٹل میں ڈیوٹی پر تعینات ایک کانسٹبل نے خودکشی کا اقدام کیا۔ تاہم گولی نشانہ چوک جانے کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا اور اُسے فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ میں شریک کردیا گیا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کانسٹبل نے خودکشی کا اقدام کیا۔ کانسٹبل سائی ناتھ قیدیوں کے وارڈ پر متعین تھا ، گاندھی ہاسپٹل کی تیسری منزل پر واقع اس وارڈ پر دیگر ساتھی بھی خدمات انجام دے رہے تھے کہ اچانک گولی چلنے کی آواز سے ہاسپٹل کا عملہ خوف کا شکار ہوگیا۔