وردھا 2 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس سربراہ راہول گاندھی نے آج گاندھی جی کی 149 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پیدل مارچ کی قیادت کی ۔ مارچ کا مقصد کے ماحول کے خلاف پیام دینا تھا ۔ کانگریس قائدین جیسے کے سی وینو گوپال ‘ آر پی این سنگھ ‘ ریاستی یونٹ کے صدر اشوک چاوان ‘ قائد اپوزیشن آر وکھے پاٹل و دوسرے موجود تھے ۔ گاندھی جی نے بھی نمک ستیہ گرہ کے ایک حصہ کے طور پر دانڈی مارچ کیا تھا۔
انا ہزارے مجوزہ بھوک ہڑتال سے دستبردار
رالے گام سدھی 2 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ہزارے نے لوک پاک تقرر و دیگر مطالبات کیلئے اپنی بھوک ہڑتال کا منصوبہ ترک کردیا اور کہا کہ حکومت نے کچھ سخت اقدامات کئے ہیں جن سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ان کے مطالبات کی تکمیل نہیں کریگی تو وہ 30 جنوری سے بھوک ہڑتال شروع کرینگے ۔ اناہزارے قبل ازیں جنترمنتر دہلی پر بھی لوک پال بل کیلئے بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔