گاندھی نگر میں ویلڈر کی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ /13 فبروری (سیاست نیوز) گاندھی نگر علاقے کے چاچا نہرو پارک میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی ۔ گاندھی نگر پولیس کے بموجب 20 سالہ سائی کمار ساکن بنسی لال پیٹ جو پیشہ سے ویلڈر ہے کی نعش ایک پارک سے دستیاب ہوئی ۔ مقامی عوام نے سائی کمار کی نعش کو دیکھ کر پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے سائی کمار کا قتل کرنے کے بعد اس کے ہاتھ باندھ دیئے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔