گاندھی جی کے طریقہ کار عدم تشدد پر عمل آوری کی ضرورت

کریم نگر میں برسی تقریب سے کے مرتنجیم کا خطاب

کریم نگر۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عدم تشدد کے ذریعہ ہندوستان کو آزادی دلوانے میں گاندھی جی کا اہم رول تھا۔ ضلع کانگریس کمیٹی صدر کے مرتنجیم نے یہ بات کہی۔ وہ گاندھی جی کی برسی کے موقع پر ضلع کانگریس دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مرتنجیم اور سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے گاندھی جی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم تشدد سے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ گاندھی جی نے عوام کو اعتماد دلاتے ہوئے ملک کو آزادی دلوائی تھی۔ عالمی ملکوں کو بھی گاندھی جی کے طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر نے کہا کہ اقتدار کے حصول پر تلنگانہ کی تشکیل ہوگی، کہنے والے چیف منسٹر اقتدار حاصل کرنے کے بعد آج تلنگانہ کو بھکاری بناتے ہوئے عوام کی زندگیوں بالخصوص مزدوروں اور پست طبقات کے خاندانوں کو تباہ و بربادی کی طرف لے جانے کے لئے شراب کی دوکانیں کھولتے ہوئے سرکاری خزانے کو بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آج شراب کو پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔ عوام سنہرے تلنگانہ کا نعرہ دے کر کے سی آر نے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور اپنا گھر بھر لیتے ہوئے روز ایک نیا بیان دے رہے ہیں۔ بعدازاں کانگریس پارٹی کے زیراہتمام شہر کارخانہ گڈہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے پاس منعقدہ پروگرام میں کانگریس پارٹی مستقر صدر کے راج شیکھر ریڈی کے ساتھ کچھ اور قائدین شرکت کرتے ہوئے مجسمہ پر پھول مالائیں چڑھائی گئیں۔ اس پروگرام میں اکولا پرکاش،گالا مدھو چیرلاپدما، ایم راجندر، اکبر علی اور رتناکر اجیت راؤ ویدم سرینواس، راجہ ملپا، ایم موہن، پی انجیا یادو، تاج سدھیر ریڈی، رام چندر، نہال قادری، ترپتی وغیرہ شریک تھے۔