گاندھی جینتی کے موقع پر بی سی سی آئی کا خصوصی ٹاس کوائن جاری

نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مہا تما گاندھی کے 146 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بی سی سی آئی نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج سے شروع ہونے والی کرکٹ سیریز میں ٹاس کیلئے ایک خصوصی سکہ جاری کیا جس کے ایک رخ پر مہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا کی تصاویر ہیں ۔ بی سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سونے سے تیار اس ’’ٹاس کوائن‘‘ کے ایک رخ پر مہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا کی تصاویر ہیں اور دوسرے رخ پر فریڈم سیریز ہے۔ دونوں قائدین کی تصاویر کا رخ ہیڈ اور آزادی تصاویر کا رخ ٹیلس کہلایا جائے گا ۔