گاندھی جینتی سنجیدگی اور بردباری سے منائیں: جسٹس سچر

نئی دہلی ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ حکومت گاندھی جینتی منانے کی پوری تیاریاں کررہی ہے جس کیلئے صاف صفائی مہم کا بھی 2 اکٹوبر سے ہی آغاز کیا جانے والا ہے۔ اس موقع پر دہلی ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر سچر نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہیکہ گاندھی جینتی منانے میں سنجیدگی اور بردباری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ راجندر سچر نے کہا کہ گاندھی جینتی منانے کیلئے ہر سال جس سنجیدگی اور بردباری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جاریہ سال بھی اسی روایت کو برقرار رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔ راجندر سچر نے مزید کہا کہ 2 اکٹوبر ہمیں تاریخ کی سب سے اہم قربانی کی یاد دلاتی ہے جو مہاتما گاندھی نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی جان نچھاور کرکے قائم کی حالانکہ انہیں 30 جنوری کو شہید کیا گیا لیکن 2 اکٹوبر کو ان کی یوم پیدائش پر بھی ان کی قربانی کیلئے یاد کیا جاتا ہے۔