حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کی منتقلی اور اس کے کاروبار میں ملوث چار رکنی ٹولی کو کمشنر ٹاسک فورس ٹیم نے کلثوم پورہ پولیس کی مدد سے بے نقاب کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گانجہ اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسمگلنگ گینگ کا سرغنہ 32سالہ کار ڈرائیور جے رمیش ہے جو نظام آباد اور مہاراشٹرا کے شرڈی سے اپنی کار میں شہر کو گانجہ منتقل کرتے ہوئے اسے بھاری قیمت پر فروخت کرتا تھا۔ سابق میں پولیس نے اس سلسلہ میں اسے گرفتار کیا تھا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور اپنے دیگر دوستوں این نریندر، پی کروناکر متوطن ضلع ورنگل اور میڑچل سے تعلق رکھنے والے پی ونود کمار کے ہمراہ گانجہ کی منتقلی اور اس کے کاروبار میں مدد کرنے پر معقول منافع کا وعدہ کیا۔ پولیس نے مذکورہ ملزمین کو ضیاء گوڑہ علاقہ میں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 30کیلو گانجہ، دو کاریں اور پانچ موبائیل فونس برآمد کرلیئے۔