گانجہ کے کاروبار میں دو گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) گانجہ کے کاروبار میں ملوث دو افراد کو ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ نلیش سنگھ ساکن منگل ہاٹ ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ بی رویندر سے گانجہ خرید کر اُسے حیدرآباد منتقل کیا اور خواہشمند گاہکوں کو فروخت کرنے لگا۔ رویندر کا تعلق گانجہ کے اسمگلروں سے ہے اور اُس نے آسانی سے نلیش سنگھ کو صرف دو ہزار روپئے میں 20 کیلو گانجہ حوالہ کیا جبکہ نلیش سنگھ گانجہ کو دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگا۔ حیدرآباد کے علاوہ مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ریاستوں میں بھی گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ ٹاسک فورس پولیس نے آج مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا اور اِن کے قبضہ سے 20 کیلو گانجہ اور 4 موبائیل فونس برآمد کرتے ہوئے اُنھیں سی سی ایس کے اینٹی نارکوٹک سیل کے حوالہ کردیا۔