حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) رچاکونڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے گانجہ کے کاروبار میں ملوث ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے دیڑھ کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ گیانیشور عرف گنیش ساکن راجہ راجیشوری نگر ، حیات نگر گانجہ کا عادی ہے اور وہ وشاکھاپٹنم اراکو ویلیج سے تعلق رکھنے والے گانجہ کے کاروباریوں سے ربط میں تھا ۔ آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے اس نے گانجہ کا کاروبار شروع کیا اور اراکو ویلیج سے گانجہ شہر کو منتقل کرتے ہوئے اسے خواہشمند گاہکوں بشمول انجنیئرنگ طلباء کو فروخت کرنے لگا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم نے گیانیشور کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ گانجہ فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 80 گانجے کے پیاکٹس برآمد کرتے ہوئے اسے حیات نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔