حیدرآباد۔/23مارچ، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں گانجہ کے ایک ریاکٹ کو ایکسائیز پولیس نے بے نقاب کردیا اور 2 افراد کوگرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 7 کنٹل گانجہ ضبط کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر ایکسائیز پولیس نے یہ کارروائی انجام دی جو بڑی کارروائی متصور کی جارہی ہے۔ تاہم اصل سرغنوں کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا۔ اس گانجہ کے اسمگلرس وجئے واڑہ سے حیدرآباد منتقل کررہے تھے۔ ایکسائیز پولیس مفرور افراد کی تلاش میں مصروف تحقیقات ہے۔