حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) محکمہ اکسائیز انفورسمنٹ نے ملکاجگری علاقے میں گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث 5 رکنی ٹولی بشمول دو خواتین کو بے نقاب کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گانجہ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 30 سالہ شیخ قاسم ساکن چلکانگر ، اوپل ، میڑچل ڈسٹرکٹ اپنے ساتھیوں وی سامیول ، سی ایچ سائی کمار ، پی سرسوتی اور وی شاملا دیوی کی مدد سے گانجہ کی اسمگلنگ کررہا تھا ۔ /19 اگست کو محکمہ اکسائیز انفورسمنٹ کی ٹیم نے شیخ سلمان کی کار کی تلاشی لی جس میں 14.8 کیلو گانجہ جو پلاسٹک بیاگ میں موجود تھا برآمد کرلیا ۔ اس کارروائی میں اکسائز انفورسمنٹ نے ملزمین کے قبضے سے 4 موبائیل فون اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرلی ۔