گاجر کی کھیر

اجزاء : گاجریں دو عدد ( کدوکش کرلیں ) دودھ دیڑھ لیٹر چاول کا آٹا آدھا کپ چینی ایک کپ چھوٹی الائچی ، دو سے چار عدد ڈرائی فروٹس حسب پسند مکھن ، دوکھانے کے چمچے خشک دودھ چار سے پانچ کھانے کے چمچے ۔
ترکیب : چھوٹی الائچی کا پاوڈر بناکر دودھ میں شامل کریں اور ابال لیں ۔ پھر اس میں چاول کا آٹا اور گاجریں شامل کرکے درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ بیس سے تیس منٹ تک پکنے دیں ۔ اس دوران چمچہ چلاتی رہیں ۔ اب اس میں چینی ، باریک کٹے ہوئے میوہ جات اور خشک دودھ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ چند منٹ تک مزید پکائیں ۔ یہاں تک کہ کھیر گاڑی ہوجائے ۔ مزیدار گاجر کھیر تیار ہے ۔ ڈرائی فروٹس سے سجائیں اورٹھنڈی کرکے پیش کریں ۔