جگتیال /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دی گایتری کوآپریٹیو اربن بینک جگیتال کے کھاتے دار کی حادثے میں موت واقع ہونے پر بیما اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپئے کا چیک کو بنک ایگزیکیٹیو آفیسر کے ہاتھوں بنک احاطے میں منعقدہ ایک پروگرام میں حوالے کیا گیا ۔ بنک کھاتے دار کے رمیش کی سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی تھی ۔ جس پر بنک نربھئے سیونگ کھاتے پر بیما اسکیم کے تحت اس کی بیوہ کے لتا کو ایک لاکھ روپئے کا چیک بنک چیف ایگزیکیٹیو آفیسر وی سرینواس کے ہاتھوں حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر AD سری لتا جی آنند کمار اور دیگر موجود تھے ۔