گؤ رکشکوں کا وزیر اعظم مودی کی بات نہ سننا نہایت تشویشنا ک : سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری

نئی دہلی : ملک کے سابق بائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا کہ ملک بھر میں گؤ رکشکو ں کی کرتوت بڑھتی چلی جارہی ہے اور اب گاؤ رکشک وزیر اعظم کی بات بھی نہیں مان رہے ہیں ۔یہ بڑی تشویشناک بات ہے ۔ایک خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹر ویو میں انہوں نے یہ بات کہی ۔سابق نائب صدر نے کہا کہ مودی ایک مضبوط لیڈر ہے وہ اپنی پارٹی کے ایسے لیڈر ہیں جن سے کوئی سوال نہیں کرتا ۔

اگر ان کی اپیل کو بھی نہیں سنا جاتا ہے تو یہ بڑی تشویشناک بات ہے۔حامد انصاری نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں مختلف مسائل پر تفصیل سے اپنی بات رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں ہندوستانی قوم پرستی ، اکثریت پسندی ، سیکولرزم او رجمہوریت جیسے مسائل پر بحث کی ہے ۔حامد انصاری نے کہا کہ اگر کولکتہ میں وکٹوریہ میموریل ہوسکتا ہے تو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویر لگانے میں کیا حرج ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں عدم برداشت میں واقعی اضافہ ہوا ہے ۔سابق نائب صدرنے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات میں سب سے پہلے عدم برداشت کا نتیجہ ہوتا ہے اوردوسرا مسئلہ انتظامی مشنری کے فیل ہونے سے ہوتا ہے ۔