ک7کروڑ روپئے مالیتی منسوخ شدہ کرنسی کی ضبطی

حیدرآباد۔ 22 جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے آج علاقہ جوبلی ہلز میں دھاوے کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 7 کروڑ روپئے مالیتی تنسیخ شدہ کرنسی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے بموجب سرینواس انٹرپرائزس جو ایک فلم پروڈکشن ہاؤز ہے، میں غیرقانونی طور پر 500 اور 1000 کے نوٹوں پر مشتمل کروڑوں روپئے مالیتی کرنسی رکھی گئی تھی۔ شبہ ہے کہ اس کرنسی کو چینائی سے حیدرآباد لایا گیا تھا تاکہ پروڈکشن ہاؤز مینیجر سرینواس اور اس کا ساتھی روی شہر میں اس کرنسی کو نئی کرنسی سے تبدیل کیا جاسکے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔