ک6.5 کیلو میٹر سونے کے ساتھ دو خواتین شمس آباد ایرپورٹ پر گرفتار

حیدرآباد ۔ 14 فبروری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے دو خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6.5 کیلو سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ایمریٹس فلائیٹ نمبر EK-524 کے ذریعہ دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو دو خواتین جن کا تعلق پرانے شہر سے ہے، ایرپورٹ پہنچے ان کے سامان کی تلاشی لینے پر کپڑوں کے درمیان سے دونوں خواتین کے پاس 6.5 کیلو سونا برآمد ہوا جس پر کسٹمس عہدیداروں نے انہیں حراست میں لیتے ہوئے سونے کو ضبط کرلیا اور ان سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔