شمس آباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے مختلف فلائیٹس سے آنے والی خواتین کے قبضہ سے چار کیلو 126 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک خاتون بینکاک اور تین خواتین دوبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہونچی ۔ کسٹمس عہدیداروں کی تلاش میں چاروں خواتین کے لگیج سے چار کیلو 126 گرام سونا برآمد ہوا ۔ جس پر چاروں خواتین کو حراست میں لیتے ہوئے ان سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔