شمس آباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک جوڑے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1.750 کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی سے ایک فلائیٹ شمس آباد ایرپورٹ پہونچی جہاں کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ میں حیدرآبادی جوڑے کے لگیج سے آٹھ سونے کے چوڑیاں اور تین بسکٹس جس کا وزن ایک کیلو 750 گرم برآمد ہوا ۔ جس پر کسٹمس عہدیداروں نے جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کرکے سونے کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔