شمس آباد 5 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد ایر پورٹ کسٹمس عہدیداروں نے ایک جوڑے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1.6کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب مصطفی اور ان کی اہلیہ جو کویت سے بذریعہ مسقط راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچے جہاں مسافر جوڑے کی تلاشی لینے پر ان کے لگیج سے مبینہ طور پر 1.6 کیلو سونا مالیت 45 لاکھ روپئے کو ضبط کرلیا جس میں ایک کیلو سونے کا بسکٹ کے علاوہ ‘چھ چوڑیاں شامل ہیں ۔ کسٹمس عہدیداروں نے جوڑے کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہیں۔